چنئی اور کولکاتہ تاریخ رقم کرنے اتریں گی

دبئی،14؍اکتوبر- 190 دن کاانتظار، 8 ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ، 60 میچوں کا سنسنی اور اس سال کا آئی پی ایل ٹائٹل، ان سب کے بعد یہ معلوم ہو جائے گا کہ 2021 کا چمپئن کون ہے۔ 15 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2021 انڈین پریمیئر لیگ کے فائنل میں چنئی سپر کنگز کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔ ایون مورگن کی زیرقیادت نائٹ رائیڈرس 2014 کے سیزن کے سات سال بعد آئی پی ایل کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہاگ۔ آئی پی ایل 2021 کے ٹائٹل کی دوڑ میں اگرچہ ماہرین سی ایس کے کو ٹائٹل کا مضبوط دعویدار قرار دے رہے ہیں، لیکن دو بار کے چمپئن کے کے آر جو اپنی خطرناک باؤلنگ کی وجہ سے اس سال فائنل میں داخل ہوئی، کسی سے کم نہیں۔ اگر ہم آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کے اعداد و شمار کے بارے میں بات کریں تو یہاں تین بار کی چمپئن چنئی سپر کنگز کی حکمرانی رہی ہے۔
آئی پی ایل میں دونوں ٹیموں کے درمیان 27 میچ ہوئے ہیں جن میں چنئی نے 17 اور کولکاتہ نے 9 میچ جیتے ہیں۔
چنئی نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ 3 میچوں میں 2 اور کے کے آر 1 جیتا۔ سی ایس کے کی پلے آف کی تاریخ کے بارے میں بات کریں،توسال 2020 کو چھوڑ کر اس نے 11 ویں بار پلے آف میں جگہ بنائی ہے۔ نیز 9 بار فائنل کھیلا اور 3 بار فاتح رہا۔ جبکہ کولکاتہ کے بارے میں بات کریں تو اس نے 6 بار پلے آف کا سفر کیا ہے اور دو بار فاتح رہا ہے۔ 2012 میں گوتم گمبھیر کی کپتانی میں کولکاتہ نے چنئی کو ہرا کر آئی پی ایل کا خطاب جیتا تھا۔