کیارا اڈوانی ماضی میں سشانت سنگھ سے شادی کی خواہشمند تھیں

ممبئی ،۲۳؍اکتوبر- بولی وڈ اور ساوتھ فلموں کی اداکارہ کیارا اڈوانی فلم ’شیرشاہ کی کامیابی کے بعد رام چرن کی فلم ’آر سی 15‘ کے حوالیسے خبروں میں ہیں۔ فلمسازوں نے اس کے بجٹ کا تعین کرلیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس کا بجٹ 170 کروڑ مقرر کیا گیا ہے۔ حال ہی میں کیارا اڈوانی کا ایک پرانا انٹرویو وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے شادی کے بارے میں بات کی تھی۔تفصیلات کے مطابق کیارا اڈوانی سے اس انٹرویو میں سوال کیا گیا تھا کہ ’وہ کسے کل، ہوک اپ اور شادی کرنا چاہتی ہیں؟‘ اس دوران آپشن دیئے گئے کہ رنبیر کپور، سشانت سنگھ راجپوت اور ورون دھون۔اداکارہ نے جواب دیا تھا کہ ’وہ رنبیر کپور کو مارنا، ورون دھون کے ساتھ ہک اپ اور سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ شادی کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے اس وقت سشانت سنگھ سے شادی کرنے کی خواہش اس لئے ظاہر کی تھی کیونکہ فلم ’ایم ایس دھونی‘ میں انہوں نے ان سے شادی کی تھی۔کیارا اڈوانی نے بولی وڈ میں فلم ’فگلی‘ سے ڈیبیو کیا تھا۔ یہ پہلی بار نہیں تھا جب انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق بات کی۔ حال ہی میں اداکارہ نے کپل شرما شو میں شرکت کی۔شو میں کپل شرما نے سوال کیا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کس طرح کا پارٹنر چاہتی کے پروفیشن کو اہمیت دیں گی؟ تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ ’اگر لڑکا اداکار ہو تو اچھا رہے گا، سبھی چیزیں ایک میں مل جائیں گی‘۔ اداکارہ کا یہ جواب سننے کے بعد سبھی حیران رہ گئے تھے۔
اب کیارا اڈوانی کے اداکار سدھارتھ ملہوترا کو ڈیٹ کرنے کی خبریں عروج پر ہیں۔ حالانکہ ابھی تک دونوں میں سے کسی نے بھی اس بات کا اعتراف نہیں کیا ہے اور نہ ہی انکار کیا ہے۔ دونوں کو اکثر ساتھ میں دیکھاجاتا ہے۔ ورک فرنٹ پراداکارہ کی فلم ’آر سی 15‘ کی شوٹنگ شروع ہوچکی ہے۔اس میں رام چرن ڈبل رول کرنے والے ہیں اور اداکارہ لیڈ رول میں دکھائی دیں گی۔’آر سی 15‘ کو دل راجو پروڈیوس کررہے ہیں۔