ریاست

آسام: 24 گھنٹوں میں 140 نئے کورونا مریض،230 افراد صحت یاب ، چھ مریض کی موت۔

Written by Taasir Newspaper

گوہاٹی ، 30 نومبر۔ آسام میں کورونا انفیکشن کے نئے مریضوں کی تعداد اگرچہ بہت کم درج کی جا رہی ہے۔ تاہم اب بھی ہر روز کورونا سے موت کاسلسلہ جاری ہے ۔وہیںکوروناکی نئی قسم کے خطرہ نے ایک بار پھر سر اٹھا ناشروع کر دیا ہے۔ ریاستی حکومت نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی خصوصی نگرانی اور کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ، پیر سے پوری ریاست میں گھر گھر ویکسینیشن کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ ریاست میں کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.59 فیصد ہے۔
منگل کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 140 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ کامروپ (میٹرو) ضلع میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد 54، جورہاٹ 16، بارپیٹا 08 اور کامروپ (دیہی)میں 08 مریض سامنے آئے ہیں۔
ریاست میں کورونا مریضوں کی کل تعداد چھ لاکھ 16 ہزار 708 تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد چھ لاکھ آٹھ ہزار 15 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 230 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
اس دوران ایک ہزار 248 مریض ریاست کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ریاست میں اب تک چھ ہزار 98 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 کورونا مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ دو مریضوں کی موت نلباری میں، ایک گولاگھاٹ میں، ایک جورہاٹ میں، ایک ناگاؤں میں اور ایک سیوا ساگر میں ہوا ہے۔
ریاست میں اب تک مجموعی طور پر دو کروڑ 57 لاکھ 9 ہزار 343 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35,539 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ محکمہ صحت ریاست میں جانچ اور ویکسینیشن پر زور دے رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرنے کے لیے بھی کہا جا رہا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper