فن فنکار

ایشوریہ کی مہندی کی تقریب کی تصویر منظر عام پر آگئی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ، 29 نومبر- اسٹار پلس کے مقبول شو گم ہے کسی کے پیار میں میں پاکھی کے روپ میں نظر آنے والی اداکارہ ایشوریہ شرما آج اپنے ساتھی اداکار اور بوائے فرینڈ نیل بھٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ ایشوریہ شرما اور نیل بھٹ کی شادی کی رسومات شروع ہوگئی ہیں۔ایشوریہ شرما اور نیل بھٹ کی مہندی کی تقریب کا انعقاد ایک ہی دن کیا گیا تھا اور اب اس مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جو خود ایشوریہ شرما نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ ایشوریہ شرما نے مہندی کی تقریب کے دوران سوٹ پہنا ہوا تھا اور انہوں نے خوب لطف اٹھایا ۔ ایشوریہ نے کیمرے کے سامنے اپنی مہندی کو زبردست انداز میں پلانٹکیا۔ ان کی مہندی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ایشوریہ شرما اور نیل بھٹ کی پہلی ملاقات اسٹار پلس کے سیریل گم ہے کسی کے پیار میں کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ اس سیریل میں جہاں ایشوریہ پاکھی کے کردار میں ہیں وہیں نیل آئی پی ایس وراٹ چوان کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران دونوں میں دوستی ہوئی اور پھر محبت ہو گئی۔ جس کے بعد دونوں نے اپنے رشتے پر مہر ثبت کرتے ہوئے رواں سال جنوری میں منگنی کرلی۔ آج نیل اور ایشوریہ کی شادی ہے اور مداح دونوں کو شادی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper