ریاست

ایک لاکھ کی اسمیک کے ساتھ ملزم گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

راج گڑھ، 25 نومبر ۔ بھوج پور تھانہ پولیس ٹیم نے اسمیک کے ساتھ ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بروز جمعرات ملزم کے خلاف معاملہ درج کرکے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔ تھانہ انچارج اودھیش سنگھ تومر کے مطابق گزشتہ رات مخبر کی اطلاع پر کڈیلا جوڑ واقع مسافر ویٹنگ روم کے نزدیک سے بھاگ چند (32) ولد انی لال رجک ساکن دھنورا سائیں ہیڑا ضلع نرسنگھ پور کو حراست میں لیا اور اس کے قبضے سے دس گرام اسمیک ضبط کی، جس کی قیمت ایک لاکھ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 8/21 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے پوچھ تاچھ شروع کر دی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper