Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

ا ٓسمان میں چھائے بادل، چار ڈگری تک بڑھ سکتا ہے درجہ حرارت

Written by Taasir Newspaper

بھوپال، 30 نومبر ۔ مدھیہ پردیش میں دو دن بعد موسم کا مزاج بدلنے والا ہے۔ ایک ساتھ تین سسٹم فعال ہونے سے یہاں 2 دسمبر سے بارش کا امکان ہے۔ اس سے قبل منگل صبح سے راجدھانی بھوپال میں ا?سمان میں ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ جس سے دھوپ میں نمی ہے اور ہلکی سرد ہوا چل رہی ہے۔ منگل کو بحر عرب میں بھی ایک گرداب بننے جارہا ہے۔ اس کے اثر سے ہواو?ں کے ساتھ نمی ا?نے کی وجہ سے ایم پی میں بادل چھانے کے ا?ثار ہیں۔ اس کے سبب رات کے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہونے لگے گا۔ جنوبی ہندوستان میں سرگرم مانسون کی وجہ سے ایم پی کے موسم کا مزاج بھی بدل رہا ہے۔ محکمہ کے مطابق ا?ئندہ دو دسمبر تک کم از کم درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔
سینئر موسم سائنسداں پی کے ساہا نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ریاست کا موسم خشک رہا۔ کم از کم درجہ حرارت میں تمام ڈویزن کے اضلاع میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوئی۔ ریاست میں سب سے کم، کم از کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس امریا میں درج کیا گیا۔ ا?ئندہ 2 دسمبر تک کم از کم درجہ حرارت میں دو سے چار ڈگری سیلسیس تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ راجدھانی بھوپال میں پیر کو رات کے درجہ حرارت میں ہلکا اضافہ درج کیا گیا، جبکہ دن کے درجہ حرارت میں دو ڈگری کی گراوٹ ہوئی۔ پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.9 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو کہ معمول سے 0.8 ڈگری کم رہا۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 1.9 ڈگری کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اسی طرح کم از کم درجہ حرارت 12.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جو معمول سے 0.3 ڈگری کم رہا۔ حالانکہ یہ معمول سے 0.2 ڈگری زیادہ رہا۔

About the author

Taasir Newspaper