ریاست

بیگوسرائے میں پانچ گھرسمیت 10 لاکھ سے زائد کی مالیت جل کر راکھ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

بیگوسرائے ، 25 نومبر ۔ ضلع کے بلیا تھانہ علاقے میں بدھ کی رات زبردست ا?گ لگنے سے پانچ سے زیادہ مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ واقعے میں مکان سمیت 10 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ خاندان میں افراتفری مچ گئی ، متاثرین شدید سردی میں سب کچھ جل جانے کی وجہ سے کس طرح رات گزاری ہے۔
واقعہ گنگا دیارہ میں ا?باد تاج پور پنچایت کے وارڈ نمبر 9کا ہے۔ واقعے کو لیکر بتایا جا رہا ہے کہ خواتین بدھ کی رات گھر میں کھانا بنا رہی تھیں۔ اس دوران چولہے سے پھوٹنے والی چنگاری نے خوفناک شکل اختیار کر لی اور کئی قریبی گھروں کو زد میں لے لیا جن میں رام بلک یادو ، چندر کشور یادو ، راج کشور یادو اور کمل یادو شامل ہیں۔ ہنگامہ سن کر گاو?ں کے لوگوں نے کسی طرح ا?گ بجھانے کی کوشش کی اور فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع دی گئی۔
جس کے بعد فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے ا?گ پر قابو پالیا گیا۔ لیکن تب تک گھر ، موٹر سائیکل ، غلہ ، مویشیوں کے لیے رکھا بھوسا اور بکری سمیت سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا۔ اس واقعے کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ، متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے رات کسی طرح سردی میں گزاری۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تاج پور پنچایت کے سبکدوش ہوئے مکھیا شمبھو یادو پہنچے جنہوں نے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور انتظامیہ سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper