ریاست

بی جے پی لیڈر کے کوکوکولا ایجنسی پر پولیس کی چھاپہ ماری ، شراب کے ساتھ سات لوگ گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ ، 25 نومبر۔زہریلی شراب پینے سے درجنوں لوگوں کی موت کے بعد پولیس ریاست میں شراب نویشی کرنے والے اور شراب کے اسمگلروں کے خلاف بڑی مہم چلا رہی ہے۔ دارالحکومت پٹنہ میں ہر جگہ تلاشی لی جا رہی ہے۔ پٹنہ کے دیگھا میں بی جے پی لیڈر کی کوکو کولا ایجنسی پر پولیس نے علی الصبح چھاپہ مار ی کی تو شراب کی 17 بڑی بوتلیں برا?مد ہوئیں۔اس معاملے میں شراب کی اسمگلنگ سے متعلق سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر کی اہلیہ دیگھا ویسٹ سے وارڈ کونسلر ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ڈپٹی میئر کا انتخاب لڑا تھا ، جس میں انہیں شکست ہوئی تھی۔
دیگھا کے ایس ایچ او کو اطلاع ملی تھی کہ دیگھا میں واقع کوکو کولا ایجنسی سے غیر ملکی قیمتی شراب کی اسمگلنگ کی جارہی ہے۔اس کی اطلاع سینئر پولیس افسران کو دیتے ہوئے ایس ایچ او راجیش کمار سنہا نے پولیس فورس کے ساتھ کوکو کولا ایجنسی میں چھاپہ ماری کی۔ پولیس کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ پولیس نے تعاقب کر کے سات افراد کو پکڑ لیا، کئی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن پولیس کے ہاتھ میں سی سی ٹی وی لگ گئی ہے۔
پولیس نے کوکو کولا ایجنسی کی تلاشی شروع کی تو قیمتی شراب 100 پائپر اور رائل سٹیج کی 17 بڑی انگلش شراب برا?مد ہوئی۔ گرفتار لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ کوکو کولا ایجنسی کا تعلق بی جے پی لیڈر وسابق مکھیا نیلیش یادو عرف نیلیش مکھیا کی ہے، نیلیش مکھیا پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوکو کولا ایجنسی نیلیش یادو کی ہے ، قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایجنسی کو سیل کر دیا جائے گا۔
دیگھا کے ایس ایچ او راجیش کمار نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چھاپہ ماری کی۔ اس میں وارڈ نمبر 22 کے کونسلر کے شوہر نیلیش مکھیاکے منیجر سمیت سات لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد سے مہنگی غیر ملکی شراب کی 17 بوتلیں برا?مد کر لی گئی ہیں۔
بہار میں شراب بندی کا قانون نافذ ہے۔ اس کے استعمال سے لے کر اسمگلنگ تک پابندیاں ہیں، لیکن نیلیش مکھیا کی کوکو کولا ایجنسی میں قیمتی شراب کی دریافت سے پتہ چلتا ہے کہ راجدھانی میں بڑے پیمانے پر شراب کی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔ شراب بندی سے قبل نیلیش مکھیا کا شراب کا کاروبار تھا۔ دیگھا میں شراب کے دو ٹھیکے تھے۔ سال 2016 میں گارڈ اور ڈرائیور کولڈ ڈرنک کی بوتل میں شراب کے ساتھ پکڑے گئے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper