ریاست

جعلی سونا سمیت تین افراد گرفتار

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

گولاگھاٹ (آسام) ، 27 نومبر۔ پولیس نے ضلع گولاگھاٹ کے علاقے بارپتھر سے 3 افراد کو نقلی سونے کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ہفتہ کو بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس افسر ترنائن بھوئیاں اور بارپتھر پولس تھانہ انچارج پریم دھر سیکیا کی قیادت میں بارپتھر تمولی گاؤں میں کل رات کی گئی کارروائی کے دوران تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان سے 1کلو20 گرام نقلی سونا ، 15,210 روپے نقدی ، تین موبائل فون برآمد کر لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت جگناتھ سائکیا ، گوکل بورا اور ہیمنت ہزاریکا کے طور پر کی گئی ہے۔
ملزمان 6 لاکھ روپے میں جعلی سونا فروخت کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی تینوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور گرفتار تینوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper