ملک بھر سے

حکومت ایم ایس پی پر گارنٹی قانون بنائے: راکیش ٹکیت

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ، 22 نومبر۔ بھارتیہ کسان یونین کے لیڈر راکیش ٹکیت کسان مہاپنچایت میں شرکت کے لیے لکھنؤ کے ایکو گارڈن پہنچ گئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت سے ایم ایس پی پر گارنٹی قانون بنانے اور کسانوں کے خلاف درج مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم راکیش ٹکیت نے یہ بھی کہا ہے کہ ہماری تحریک جاری ہیاور جاری رہے گی۔
راکیش ٹکیت نے کہا کہ یہ ایم ایس پی حقوق کی ریلی ہے۔ کسان تحریک میں 750 کسان شہید ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والے کسانوں کو شہید کا درجہ ملنا چاہیے اور حکومت شہید کسانوں کی یادگار تعمیر کرے۔ ٹکیت نے کہا کہ پورے ملک میں تحریک چل رہی ہے۔ ملک کا کسان تیار ہے۔ ملک بھر میں کسان سراپا احتجاج بنے ہیں۔ یہ ایم ایس پی پر حقوق کی ریلی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper