فن فنکار

راکھی نے پہلی بار واٹس ایپ میسج پر مجھے بلاک کردیا تھا: شوہر رتیش

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ،۲۹؍نومبر- معروف بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر نے بلآخر مداحوں کا انتظار ختم کرادیا۔
راکھی نے اپنے شوہر کے ہمراہ رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 15 میں وائلڈ کارڈ کے طور پر انٹری کی ہے۔راکھی کے شوہر کو شو میں دیکھ کر جہاں مداح حیرانی میں مبتلا تھے، وہیں بگ باس کے گھر والے بھی بے یقینی کی سی کیفیت میں دکھائی دیے۔متنازع اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی پہلی بار راکھی سے واٹس ایپ پر بات ہوئی تھی لیکن راکھی نے آنہیں بلاک کردیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کے شوہر رتیش نے بگ باس کے سیزن 15 میں انٹری دی جہاں آنہوں نے اپنی اور راکھی کی شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔رتیش نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں چل رہی تھیں اور میں بہت افسردہ تھا۔ میں کسی ایسے شخص سے بات کرنا چاہتا تھا جو میرے پیشے سے نہ ہو۔
آنہوں نے کہا کہ اسی دوران مجھے راکھی کا واٹس ایپ نمبر ملا، میں نے راکھی کو ’ہائے‘ کا میسج کیا ،جس کے بعد راکھی نے مجھے بلاک کردیا اور پھر میں نے راکھی کو دوسرے نمبر سے میسج کیا۔رتیش نے کہا کہ مجھے معلوم ہوا کہ راکھی کا پہلے سے ایک بوائے فرینڈ تھا جوکہ ایک ڈان تھا اور راکھی آس سے الگ ہونا چاہتی تھی۔دوسری جانب راکھی نے کہا کہ میری ماں نے مجھ سے کہا کبھی اپنے بوائے فرینڈ سے بات نہ کرنا اور پھر میں نے اس سے بات کرنا چھوڑ دی، میں اس آدمی سے بچنے کے راستے تلاش کر رہی تھی، اس ڈان نے فلمی ڈائیلاگ استعمال کئے اور مجھ سے کہا کہ وہ مجھے اور سب کو اغوا کر لے گا، یہ وہ وقت تھا جب رتیش مجھے میسج کر رہے تھے۔رتیش نے کہا کہ پھر ہم نے بات شروع کی، راکھی نے مجھے بتایا کہ وہ فوری طور پر شادی کرنا چاہتی ہے۔
اور میں نے راکھی کو شادی کی پیشکش کی اور پیشکش قبول کرنے پر ہم نے شادی کرلی۔واضح رہے کہ راکھی ساونت نے 2019 میں میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر عروسی لباس میں تصویر بھی پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے رتیش کا ہاتھ تھام رکھا تھا لیکن رتیش تصویر میں دکھائی نہیں دے رہے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper