فن فنکار

روہت شیٹی کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،۲۴؍نومبر- معروف بھارتی فلمساز روہت شیٹی نے بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کے آغاز کے لیے اپنی جدو جہد اور ملنے والی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتادیا۔روہیت شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’دراصل یہ کوئی آسان سفر نہیں تھا، لوگ سمجھتے ہیں کہ چونکہ وہ فلم انڈسٹری سے ہیں توان لیے یہ آسان رہا ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ ’جب انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو وہ صرف 35 روپے کماتے تھے اور سخت گرمی میں تقریباً دو گھنٹے پیدل چل کر فلم کے سیٹس تک پہنچتے تھے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’کئی بار ایسا ہوا کہ انہیں کھانے اور سفر میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا، کبھی انہیں کھانا اور کبھی سفر سے محروم ہونا پڑا‘۔ روہیت شیٹی نے بتایاکہ ’ان کی فیملی سانٹا کروز میں ٹھہری ہوئے تھی اور پھر وہ اپنی دادی کے گھر دہیسر شفٹ ہو گئے‘۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس وقت ان کی فیملی مالی طور پر بہت زیادہ مشکلات کا شکار تھی اس لیے ان کیپاس رہنے کے لیے گھر نہیں تھا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میری دادی دہیسر میں رہتی تھیں، جوکہ بہت دور تھا‘۔ روہیت شیٹی نے اپنی کہا کہ’ انہیں وہاں سیملاد اور پھر اندھیری تک کئی بار پیدل چلتا پڑتا تھا۔
،اور اس سفر میں انہیں دھوپ میں ڈیڑھ، دو گھنٹے لگ جاتے تھے‘۔آخر میں انہوں نے کہا کہ’ وہ یہاں کے راستے اچھی طرح جانتے ہیں، اس لیے اب جب وہ اپنے ڈرائیور سے کہتے ہیں کہ (یہ راستہ اختیار کرو، وہ نہیں) تو ان کا ڈرائیور انہیں بڑے عجیب انداز سے دیکھتا ہے کہ (انہیں کیسے پتا، کیا یہ پہلے چور تھے؟)‘۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper