کھیل

زخمی ثاقب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ڈھاکہ 26 نومبر- پاکستان کے خلاف چٹگاوں میں جمعہ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم سے ثاقب الحسن باہر ہوگئے ہیں۔ ثاقب ٹی 20 عالمی کپ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب نہیں ہوپائے۔چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ثاقب کو صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز سے باہرہو سکتے ہیں۔ عابدین نے کہا، “ثاقب کی ہیمسٹرنگ کی انجری مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ ثاقب کو ابھی بھی ریہیب کی ضرورت ہے۔ ہمارے فزیو مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ہم اس بارے میں بھی پراعتماد نہیں ہیں کہ وہ دوسراٹیسٹ کھیل پائیں گے۔ فزیو ہی ہمیں اس کے بارے میں بتائیں گے۔ ہم نے جب سے 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے تب سے ہم نے شکیب کی جگہ ان کی پوزیشن جانے بغیر کسی کو منتخب نہیں کیا ہے۔ثاقب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے آخری دو میچ بھی نہیں کھیلے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ ایک سال کی پابندی سے واپسی کے بعدثاقب نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا صرف ایک ٹیسٹ فروری میں ویسٹ انذڈیز کے خلاف کھیلا ہے، اس میچ میں بھی وہ درمیان میں زخمی ہوگئے تھے۔ جولائی میں زمبابوے کے خلاف ثاقب پچھلی بارہرارے ٹیسٹ میں اترے تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper