فن فنکار

سدھارتھ ملہوترا نے فلم ’یودھا‘ کی شوٹنگ شروع کردی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،27نومبر(ایم ملک)کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے اداکار سدھارتھ ملہوترا کی فلم یودھا کا اعلان حال ہی میں کیا گیا۔ اس فلم کے ذریعے سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یودھا ایک ایکشن فلم ہوگی اور اس فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہوگئی ہے۔ یہ اطلاع اداکار نے خود سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی ہے۔ انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فلم کے مہورتا شاٹ کی چند تصاویر شیئر کی ہیں، جن میں سے پہلی تصویر مہورت پوجا کے دوران کی ہے، جس میں فلم کا کلپ بورڈ اور مورتی دکھائی گئی ہے۔ دوسری تصویر میں اداکار سدھارتھ ایک مختصر فلم کے لیے تیار ہوتے نظر آ رہے ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سدھارتھ نے کیپشن میں لکھا -یودھا شوٹنگ شروع!حال ہی میں اس فلم کے اعلان کے ساتھ ہی فلم سازوں کی جانب سے فلم کا موشن پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جس میں ایک طیارہ ہوا میں نیچے گرتا ہوا نظر آرہا ہے، جس میں آگ لگی ہوئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا کو جہاز کے اندر اندھیرے میں ہتھیار پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ اس فلم میں سدھارتھ زبردست ایکشن اور اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ حالانکہ اس فلم میں سدھارتھ کے مقابل کس خاتون کو لیا گیاہے۔سسپنس ابھی باقی ہے کہ اس میں کس اداکارہ کے نام پر مہر لگے گی ؟ سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم یودھا کی ہدایت ساگر امبرے اور پشکر اوجھا کررہے ہیں۔ یودھا اگلے سال 11 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper