کھیل

سری لنکا خاتون ٹیم کی چھ کھلاڑی کورونا سے متاثر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ہرارے، 29 نومبر- سری خاتون کرکٹ ٹیم کی چھ کھلاڑی کورونا سےمتاثر ہوگئی ہیں۔ سری لنکا کرکٹ نے اتوار کے روز بتایا کہ زمبابوے میں عالمی کپ کوالیفائر میں حصہ لینے والی سری لنکا خاتون ٹیم کی چھ کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوگئی ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کا نیا ویرینٹ پائے جانے کے بعد سنیچر کے روز بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے زمبابوے میں چل رہے کوالیفائر ٹورنامنٹ کو رد کردیا گیا تھا۔ حالانکہ ابھی یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ پازیٹیو پائی گئی کھلاڑی اومیکرون ویرینٹ سے متاثر ہیں یا نہیں۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کا مقابلہ ، سری لنکا اسسٹنٹ اسٹاف کے رکن کے کووڈ سے متاثر ہونے کے بعد رد کردیا گیا تھا۔ اسی کی وجہ سے آئی سی سی نے کوالیفائر کو رد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کرکٹ کے سی ای ا یشلی ڈی سلوا نے کہا کہ ٹیم ابھی بھی زمبابوے میں ہے اور اسے جلد از جلد سری لنکا واپس لایا جائے گا۔ جو کھلاڑی مثبت پائے گئے ہیں ان کو ٹیسٹ منفی آنے تک وہاں رہنا پڑے گا۔ ڈاکٹر ٹیم کے ساتھ تھے۔
جو ان کی دیکھ بھال کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔ٹیم کے جو کھلاڑی متاثر نہیں ہوئے ہیں وہ جلد واپس آسکتے ہیں۔ سری لنکا پہنچنے پر انہیں کوارنٹین میں رکھنا پڑے گا، کیونکہ سری لنکا کی حکومت نے اومیکرون ویریئنٹ کے پیش نظر براعظم افریقہ کے جنوبی ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے یہ لازمی اصول بنا دیا ہے۔ سری لنکن ٹیم کے تمام کھلاڑی اس وقت زمبابوے میں آئیسولیشن میں ہیں۔کوالیفائرز کی منسوخی کے بعد آئی سی سی نے کہا تھا کہ رینکنگ کے حساب سے بنگلہ دیش، پاکستان اور ویسٹ انڈیز اگلے سال نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں کھیلیں گے۔
یہ تینوں ٹیمیں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، ہندوستان ، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ شامل ہوں گی۔جنوبی افریقہ میں جاری کھیل جمعہ کے روز بند ہونا شروع ہو گئے تھے کیونکہ سفرسے متعلق پابندیوں نے رگبی ٹیموں اور گولفرز کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper