کھیل

سندھو انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

جکارتہ، 24 نومبر ۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ اور اسٹار ہندوستانی خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو بدھ کو انڈونیشیا اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئیں۔سندھو نے کورٹ 1 پر کھیلے گئے میچ میں جاپان کی آیا اوہوری کو 17-21، 21-17، 21-17 سے شکست دی۔ یہ میچ 70 منٹ تک جاری رہا۔سندھو کو پہلے گیم میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس کے بعد اس نے اگلے دو گیمز میں زبردست واپسی کرتے ہوئے میچ جیت کر آخری 16 میں جگہ بنالی۔اس سے پہلے دن میں، دھرو کپلا اور این سکی ریڈی کی مکسڈ ڈبلز جوڑی کو کیوہے ای یاماشیتا اور نارو شنویا کی جاپانی جوڑی سے 21-12، 21-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بعد میں ٹورنامنٹ میں سائی پرنیت بی کا مقابلہ فرانس کے تاما جونیئر پوپوو سے ہوگا جبکہ کدامبی سری کانت کا مقابلہ ایچ ایس پرنے سے ہوگا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper