کھیل

فوج کی جانب سے ڈوڈہ میں منعقدہ ڈوڈہ پرئمیر لیگ اختتام پذیر

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ڈوڈہ29 نومبرانڈین آرمی کی طرف سے اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقدہ ڈوڈہ پریمیئر کرکٹ لیگ پیر کے روز اختتام پذیر ہوئی۔ لیگ کا فائنل میچ گرین شاہین اور سزان ٹیم کے مابین اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کھیلا گیا۔ میچ کا مقابلہ نہ صرف کھلاڑیوں کے درمیان بلکہ پرجوش ہجوم کے درمیان بھی دیکھنے کو ملا۔ٹیم سزان فاتح اور ٹیم گرین شاہین رنر اپ کے طور پر سامنے آئی۔ ایس پی آپریشنز راج کمار نے دس راشٹریہ رائفلز کے کمپنی کمانڈر کے ساتھ بطور مہمان خصوصی فائنل میچ دیکھا اور فاتحین کو ٹرافی اور انعامی رقم پیش کی۔اس کرکٹ لیگ میں ڈوڈہ کے سراج بیلٹ سے کل 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔آرمی آفیسر کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد علاقے کے دور دراز دیہاتوں کے نوجوانوں میں کھیلوں کو فروغ دینا تھا تاکہ وہ مثبت انداز میں مشغول ہوں۔ کھیل نوجوانوں میں مسابقت، نظم و ضبط اور قوت ارادی کا ایک صحت مند جذبہ بھی پیدا کرتا ہے۔اور انہیں سخت محنت کرنے پر آمادہ کرتا ہے۔ کرکٹ بھی طلباءکو ذات، نسل، رنگ اور مذہب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ باندھتا ہے اس طرح سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے۔ علاقے کے لوگوں نے ڈوڈہ ضلع میں نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہندوستانی فوج کی طرف سے فراہم کی جانے والی مدد کی سراہنا کی۔اور بتایا کہ اس قدم سے ڈوڈہ کے علاقے میں کھیلوں کی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی اور طلباءکے درمیان سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی فروغ ملے گا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper