کھیل

ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میںسری لنکا سرفہرست

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 25نومبر ۔سری لنکا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) 2021-23 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 187 رن سے بڑی جیت درج کی۔ سری لنکا نے کیریبین ٹیم کو اپنے ہوم گراونڈ پر شروع سے ہی دباؤ میں رکھا اور شاندار فتح درج کی۔ ڈبلیو ٹی سی میں یہ سری لنکا کا پہلا میچ تھا اور 100 فیصد پرسینٹیج آف پوائنٹس کے لحاظ سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔ بھارت دوسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ ہندوستان نے ڈبلیو ٹی سی کے تحت اب تک کل چار ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے دو جیتے ہیں اور ایک ہارا ہے، جب کہ ایک ٹیسٹ ڈرا رہا ہے۔ہندوستان نے انگلینڈ کے دورے پر یہ چار ٹیسٹ میچ کھیلے تھے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھی ڈبلیو ٹی سی کا حصہ ہے۔ اگر ہندوستان کانپور میں پہلا ٹیسٹ جیت بھی جاتا ہے تو بھی وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں سری لنکا کو پیچھے نہیں چھوڑ سکے گا۔ سری لنکا نے کپتان دیموتھ کرونارتنے کے شاندار 147 رن کی بدولت گالے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگ میں 386 رن بنائے۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگ میں 230 رن ہی بنا سکی۔ سری لنکا نے دوسری اننگ 191 رن پر ڈکلیئر کر دی۔ کرونارتنے نے دوسری اننگ میں 83 رن کی شراکت کی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگ میں 160 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کرونارتنے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو فی الحال اس میں سری لنکا اور ٹیم انڈیا کے بعد پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ ویسٹ انڈیز چھوتھے اور انگلینڈ پانچویں نمبر پر ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper