فن فنکار

پون سنگھ کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

ممبئی، 24 نومبر ۔ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کا نیا گانا “دھن دھنواںہو جائے” ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا رہا ہے۔ اس گانے کا ٹیزر آتے ہی لوگ گانے کا انتظار کرنے لگے۔ جیسے ہی گانا آؤٹ ہوا، چند ہی گھنٹوں میں اس نے لاکھوں ویوز کو عبور کر لیا۔ اسے سوشل میڈیا پر بھوجپوریا شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، جس میں پون سنگھ اور ان کی اداکارہ کا انداز خوبصورت نظر آ رہا ہے۔ یہ گانا شبھ لابھ فلمس کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے۔اس گانے کو انجلی راج کی خوبصورت آواز میں پون سنگھ نے گایا ہے۔ اس کی ویڈیو ایک تصور کے مطابق بنائی گئی ہے۔ پون سنگھ نے خود انسٹاگرام پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اس کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جے ماتا دی، دھن دھنواں ہو جائے کا مکمل ویڈیو سانگ شبھ لابھ فلمس کے آفیشل یوٹیوب چینل سے آؤٹ ہو گیا ہے۔ اس کے خوبصورت بول ارون بہاری نے لکھے ہیں اور موسیقی پریانشو سنگھ نے دی ہے۔اس گانے میں پون سنگھ کے مقابل اداکارہ حسن کے جلوے بکھیر رہی ہیں ۔ گانے میں پون سنگھ نیلے رنگ کے کرتا میں اسمارٹ نظر آ رہے ہیں۔ اس شاندار ویڈیو کو روی پنڈت نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper