ملک بھر سے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں لگاتار 25ویں دن بھی مستحکم

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 29 نومبر- بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا اثر مقامی مارکیٹ میں نظر آرہا ہے۔ پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 25ویں دن کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ پیر کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کے دیگر میٹرو ممبئی، کولکاتا اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 109.98 روپے، 104.67 روپے اور 101.40 روپے فی لیٹر پر رہا۔ اسی وقت، ڈیزل بھی ان میٹرو میں بالترتیب 94.14 روپے، 89.79 روپے اور 91.43 روپے فی لیٹر مل رہا ہے۔ اس کے علاوہ نوئیڈا میں پیٹرول 95.51 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی وجہ سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی بینچ مارک ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی ہے۔ ساتھ ہی برینٹ کروڈ کی قیمت بھی کم ہو کر 72 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper