کھیل

پی وی سندھو انڈونیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

جکارتہ ، 25نومبر۔ ہندوستانی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو انڈونیشیا اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے جرمنی کی ویون لی کو سیدھیسیٹوں میں 21-12 21-18 سے شکست دی۔ سندھو کے سامنے ویون صرف 37 منٹ ہی جدوجہد کر سکیں اور پورے میچ میں کبھی بھی رفتار نہیں پکڑ سکیں۔ سندھو نیپورے میچ کے دوران حریف کھلاڑی کے خلاف حاوی رہیں اور آسانی سے میچ جیت لیا۔ یہ پہلا موقع تھا جب یہ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف کھیل رہی تھیں۔ پہلے ہی مقابلے میں سندھو نے جرمن کھلاڑی پردبدبہ بنالیا۔اس میچ کے پہلے سیٹ میں سندھو نے لگاتار سات پوائنٹس لے کر آرام سے 21-12 سے جیت درج کی۔ دوسرے گیم میں بھی انہوں نے اعتماد کے ساتھ بہتر کھیل پیش کیا اور شروع سے ہی 7-4 کی برتری حاصل کی۔ اس کے بعد جرمن کھلاڑی واپسی نہیں کر سکیN اور سندھو نے میچ 21-18 سے جیت لیا۔ سندھو نے بدھ کو انڈونیشیا اوپن سپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں جاپان کی ایا اوہوری کو شکست دی تھی۔ اب ہندوستان کے سائیں پرنیت کا مقابلہ فرانسیسی کھلاڑی کرسٹو پوپوو کے ساتھ ہوگا۔ دوسری جانب ساتوک سائراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کا مقابلہ جنوبی کوریا کے کنگ اور سیو سے ہوگا۔سندھو نے اس سے قبل انڈونیشیا ماسٹرس میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، لیکن سیمی فائنل میں جاپان کی اکانے یاماگوچی کے ہاتھوں انہیں شکست کا سامنا کرناپڑاتھا۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper