Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

ریاست

چوبیس گھنٹے میں ملے کورونا کے 5 نئے کیس

Written by Taasir Newspaper

مہو علاقے میں ملے 3 متاثرین
اندور، 25 نومبر – ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 5 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے تین مہو علاقے کے ہیں۔ جبکہ ایک – ایک راجستھان اور مہاراشٹر کے ہیں۔ مہو کے تین مریضوں میں سے ایک کے انڈین انسٹی ٹیوٹ ا?ف مینجمنٹ سے جڑے ہونے کی بات سامنے ا?ئی ہے۔ یہاں ڈفینس ا?فیسر کی ٹریننگ چل رہی ہے۔ ایک دن پہلے ہی ملے 13 مثبت میں سے یہاں سے 9 کیس تھے۔
ڈاکٹر بی ایس سیتیا نے بتایا کہ نئے مریضوں میں تمام غیر علامتی ہیں۔ نئے مریض ملنے کے ساتھ اندور میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 153317 ہوگئی ہے۔ 151889 پوری طرح شفایاب ہوچکے ہیں۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔ ان میں سے کچھ مہو ا?رمی ہاسپیٹل اور اندور کے کووڈ کیئر سینٹر میں زیر علاج ہیں۔ ان سبھی کو ویکسین کی دونوں ڈوز لگ چکی ہیں۔ ادھر ا?ئی ا?ئی ایم اندور میں اب ان دونوں ا?ن لائن کلاسیں چل رہی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسٹاف اور کیمپس میں رہنے والا کوئی بھی شخص پازیٹو نہیں ہے۔ غور طلب ہے کہ اندور میں 5 دن میں ہی 31 نئے مریض سامنے ا?چکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کی وجہ سے 21 نومبر کو 66 سال کی خاتون کی بھی موت ہوچکی ہے۔ اسے ملا کر اب تک اندور میں 1393 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper