ریاست

گردے،ایڈس اورجگرکے مریضوں کیلئے ڈائیلاسس کی مفت خدمات:وزیر صحت ہریش راؤ

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

حیدرآباد۔25۔نومبر- تلنگانہ حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے۔گردے کے عارضہ میں مبتلاایڈس اورجگرکے مریضوں کیلئے ڈائیلاسس کی مفت خدمات فراہم کرنے کااعلان کیاہے۔ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے آج آروگیاشری کے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔جس میں مختلف ا?مورکاجائزہ لیاگیا۔حکومت کے فیصلے سے عہدیداروں کو واقف کراتے ہوئے ایسے مریضوں کیلئے حیدرآباد اورورنگل میں خصوصی مراکز قائم کرنے کے ہریش راؤ نے احکامات جاری کئے۔ ان دونوں مراکزمیں ایڈس اورہیپاٹائٹس مریضوں کیلئے فی کس5بیڈس کاانتظام کرتے ہوئے ڈائیلاسیس کی خدمات فراہم کرنے پرزودیا۔وزیرصحت نے کہاکہ ان امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈائیلاسس کرانے کیلئے مالی بوجھ عائد ہورہاہے۔انہیں حکومت کی جانب سے راحت فراہم کرنے کیلئے خصوصی مراکزقائم کئے جارہے ہیں۔ہریش راؤنے کہاکہ حکومت فی الحال 43 ڈائیلاسیس سنٹرس چلارہی ہے جس سے10ہزارمریض استفادہ کررہے ہیں۔ڈائیلاسیس مراکزپرحکومت سالانہ100کروڑروپئے خرچ کررہی ہے۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ڈائیلاسیس کے مشینوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرتے ہوئے مریضوں کے ویٹنگ اوقات کومزیدگھٹانے پر زوردیا۔ایڈس اورہیپاٹیٹس مریضوں کیلئے جنگی خطوط پر مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں محکمہ صحت کے سکریٹری رضوی، ڈاگ کنٹرولر ڈائرکٹر پریتی مینا، او ایس ڈی ڈاکٹرگنگادھرکے علاوہ دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper