ملک بھر سے

ہم نے بینکنگ سیکٹر کو درپیش چیلنجوں کا حل ڈھونڈ لیا ہے: مودی

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 18 نومبر ۔ وزیراعظم مودی نے بینکوں کے تعطل اور اقتصادی ترقی پر منعقد ایک کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے آج کہاکہ آج بینکنگ سیکٹر ایک مضبوط پوزیشن میںہے۔یہ گزشتہ 6-7 سالوں میں ہوئی اصلاحات کا نتیجہ ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ 6-7 سالوں میں بینکنگ سیکٹر میں تمام قسم کی اصلاحات کی حمایت کی ، جس کی وجہ سے ملک کا بینکنگ سیکٹر اب بہت مضبوط پوزیشن میں ہے۔ آپ یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ بینکوں کی مالی صحت اب بہت بہتر حالت میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے جو بھی مسائل تھے ، چیلنجز تھے، ہم نے ایک ایک کر کے حل کرنے کے طریقے ڈھونڈ لیے ہیں۔ ہم نے ناکام ملکیت (این پی اے)، بازیابی کا راستہ ڈھونڈلیاہے ۔ ہم نے IBC جیسی اصلاحات کیں ، کئی قوانین میں بہتری لائی، قرض کی وصولی کیلئے نیاریکوری ٹریبونل کو بااختیار بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے سفر میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ نئی چھلانگ لگانے کے لیے ایک نئی قرارداد لیتی ہے اور پھر پوری قوم کی طاقت ان قراردادوں کو پورا کرنے کے لیے اکٹھی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1942 کی قراداد کا نتیجہ 1947 میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ ہدف کی تکمیل قریب ہے ۔
دو روزہ کانفرنس کا انعقاد وزارت خزانہ کے محکمہ مالیاتی خدمات نے کیا تھا۔ کانفرنس میں مختلف وزارتوں ، بینکوں ، مالیاتی اداروں اور صنعت کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی موجود تھیں۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper