کھیل

ہندستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ کل

Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

کانپور، 24 نومبر۔ مڈل آرڈر بلے باز شریس ائیر کل سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان اجنکیا رہانے نے بدھ کے روز مذکورہ بالا معلومات دی۔میچ کی ماقبل شام میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہانے نے کہا، ’’شریس ائیر پہلے میچ سے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں‘‘۔خیال کیا جا رہا ہے کہ سریش ائیر کو وراٹ کوہلی کی پوزیشن پر کھیلیں گے جو کہ نمبر 4پر بلے بازی کر تے ہیں۔ ایسے میں ائیر کے لئے اس پوزیشن پر کھیلنا بڑا چیلنج ہوگا۔ واضح ہوکہ کے ایل راہل کے زخمی ہونے کے بعد پہلے ٹیسٹ میں ٹیم انڈیاتین ٹاپ کلاس بلے بازوں کے بغیر میدان میں اترے گی، کیونکہ وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو اس میچ میں آرام دیا گیا ہے۔ راہل کے باہرہونے پر رہانے نے کہا، ’’دیکھیے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔ کے ایل راہل ان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ میں واقعی اچھا مظاہرہ کیاتھا۔ وہ اچھی فارم میں تھے اور واقعی اچھا کھیل رہے تھے۔ ہم یقیناً ان کی کمی محسوس کریں گے، لیکن ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو ان کی جگہ لے سکتے ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا،’’ہم کوہلی اور روہت کو بھی مس کریں گے، لیکن یہ تمام نوجوانوں کے لیے کھیلنے کا ایک اچھا موقع بھی ہے، جس کو بھی موقع ملے گا، وہکھل کر کھیلنا چاہیں گے‘‘۔ جب ہیڈ کوچ راہل دراوڈ کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ان سے دریافت کیا گیا تو رہانے نے کہا، ’’راہل بھائی نے ہمیں صرف اپنے خودکو سپورٹ کرنے اور زیادہ نہ سوچنے کے لئے کہا ہے۔ پجارا اورمجھے ہمارا پلانمعلوم ہے، ہم بلے بازی کے لیے جائیں گے تو ایک بڑ ی اننگ کھیلنے کی کوشش کریں گے‘‘ ۔

About the author

Taasir Newspaper

Taasir Newspaper