اتار چڑھاؤ کے درمیان اسٹاک مارکیٹ کا فلیٹ آغاز

نئی دہلی ، 25 نومبر۔ ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مسلسل اتار چڑھاؤ کے درمیان فلیٹ ٹریڈنگ کرتی نظر آرہی ہے۔ مارکیٹ نے آج کاروبار کا آغازمضبوطی کے ساتھ کیا ، لیکن شروع سے ہی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل اتار چڑھاؤ رہا۔ کبھی فروخت کے دباؤ میں اور کبھی خرید کے دباؤ میں، اسٹاک مارکیٹ کے اشاریے سینسیکس اور نفٹی سرخ اور سبز نشانات کے درمیان فلیٹ سطح پر تجارت کرتے نظر آرہے ہیں۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 22.94 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58,363.93 پوائنٹس پر کھلا۔ ٹریڈنگ کے آغاز میں، سنسیکس پہلے 10 منٹ میں ہی 58,439.07 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔لیکن اس کے بعد، ٹریڈنگ کے اگلے 20 منٹوں میں، سینسیکس پہلے فروخت اور پھرخرید کے دباؤ میں پھنس گیا اور اسے دو بار سرخ سے سبز اور سبز سے سرخ نشان میں اوپر نیچے جاتے دیکھا گیا۔ اس کے بعد ہونے والی فروخت نے صبح 10 بجے کے قریب سینسیکس کو تقریباً 200 پوائنٹس ڈوبنے پر مجبور کردیا ، جس کی وجہ سے انڈیکس 58,143.86 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم، اس کے بعد دوبارہ خریداری شروع ہوئی اور سینسیکس کی حالت بہتر ہونے لگی۔ مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے سینسیکس 43.22 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 58,384.21 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی نے بھی آج صرف 2.5 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17.30 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار شروع کیا۔ نفٹی میں بھی، مارکیٹ میں جاری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے، مسلسل اتارچڑھائو کا رجحان رہا۔ جہاں نفٹی نے مارکیٹ میں خریداری کی حمایت سے 17,454 پوائنٹس کی سطح کو چھلانگ لگا دی ، وہیں فروخت کے دباؤ میں نفٹی بھی 17,351.70 پوائنٹس کی سطح پر گر گیا۔ بازار کی خرید و فروخت کے درمیان صبح 11 بجے نفٹی 6.75 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 17,421.80 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔