انڈو نیپال فرینڈ شپ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ زینتھ پبلک اسکول جوگبنی میں منعقد

ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) ڈسٹرکٹ اسپورٹس کمیٹی ارریہ کے بینر تلے انڈو نیپال ٹیبل ٹینس فرینڈشپ ٹورنامنٹ کا انعقاد زینتھ پبلک اسکول، جوگبنی میں کیا گیا، اس کا افتتاح مہمان خصوصی کے طور پر اسکول کی پرنسپل کویتا خان سرپرست اعلیٰ نے کیا۔ اسپورٹس کمیٹی کے ناتھ شرن، سبطین احمد، خورشید خان اورمحب اسپورٹس پراویر کمار نے مشترکہ طور پرشمع روشن کر کے کیا۔ اسکول کے ڈائریکٹر خورشید خان اور دیگر نے مہمانوں کو ملبوسات دے کر ان کی عزت افزائی کی۔ اس ٹورنامنٹ میں راجیش بھٹرائی اور بیکن تھاپا نے ڈبلز اور سنگلز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ڈبلز کے فائنل میں باسو دا اور بیکن تھاپا نے راجیش بھٹرائی اور کنال کیڈیا کو 6.11 اور 11.4 سے شکست دیں۔ سنگلز کے فائنل میں بیکن تھاپا نے بیسٹ فائیو کے دوران راجیش بھٹرائی کو ہرا کر گیم جیت لی۔ان کے علاوہ وشال کیڈیا، اپکار شریستھا، سنتوش پردھان، خورشید خان، اجول ترافدار نے بھی کوارٹر میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ -فائنل اور سیمی فائنل۔اسپورٹس کمیٹی کے سرپرست سبطین احمد نے بتایا کہ کمیٹی کے بینر تلے یہ پہلا اسپورٹس ایونٹ ہے، مستقبل میں مزید مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ کھیل کود بھی تعلیم کا جزوِ لازمی ہے،کیوں کھیل کود سے صحت اور تندرستی بہت اچھی رہتی ہے اورصحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتاہے،اس لئے اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد ہر تعلیمی اداروں میں ضرور ہوتے رہنا چاہیے اور کامیاب شرکاء کوکچھ نہ کچھ انعامات دیا کریں تاکہ بچوں کاحوصلہ نہ ٹوٹنے پائے۔ اس موقع پر خورشید خان، واسو دا، بیکن تھاپا وغیرہ نے کہا کہ بھارت اور نیپال کے درمیان روٹی بیٹی کا رشتہ ہے اور کھیل کود باہمی دوستی کو برقرار رکھنے اور کھیل کو زندہ رکھنے کے لئے اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ضروری ہے۔ اس موقع پر تشکر اجول طرفدار نے کیا جبکہ نظامت کی ذمہ داری کو کمیٹی کے سرپرست امیت کمار امان نے بحسن و خوبی انجام دیا۔ اس موقع پراجیت سنہا، ثناء الحق، ستیندر ناتھ شرن، امیت کمار بوتھرا، اپکار سریشٹھ، سمر گوئل، وشال کیڈیا، امیت امن وغیرہ کو بھی اس موقع پر اعزاز سے نوازا گیا۔