ایئر خوش قسمت ہیں کہ انہیں گواسکر سے ٹیسٹ کیپ ملی: کارتک

نئی دہلی ، 25 نومبر ۔ بھارتی وکٹ کیپر دنیش کارتک نے جمعرات کو کہا کہ شریس ایئر واقعی خوش قسمت ہیں کہ انہیں سنیل گواسکر سے ٹیسٹ کیپ ملی۔ایئر نے آج گرین پارک ، کانپور میں جاری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔کارتک نے ٹوئٹ کیا’شریس ایئر آپ ایک خوش قسمت انسان ہیں، کیونکہ آپ کو یہ شاندار اعزاز بھارت کے لیے اب تک کے عظیم ترین کرکٹرز میں سے ایک سے یہ حاصل ہو رہا ہے۔ آپ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سخت محنت کی ہے۔ آپ کا ٹیسٹ کیریئربھی شاندار رہے، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔ایئر نے جمعرات کو سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنیل گواسکر سے ٹیسٹ کیپ وصول کی۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس ویڈیو کو شیئر کیا جس میں گواسکر ایئر کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ، جب کہ دیگر تمام کھلاڑی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔بی سی سی آئی نے ٹویٹ کیاشریس ایئر کا یادگار لمحہ، کیونکہ انہوں نے سنیل گواسکر سے انڈیا ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔دریں اثنا ، گرین پارک اسٹیڈیم میں دو میچوں کی ٹسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
شبھمن گل نے شاندار نصف سنچری کے ساتھ 52 رنز کی اننگز کھیلی۔پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے4 وکٹوں پر258 رنز بنا لیے ہیں۔ رویندر جڈیجہ 51رن سریش ایئر75رن بنا کر کریز پر جمے ہوئے ہیں۔