بھارت نے پہلے دن 4 وکٹ پر 258 رنز بنائے

کانپور ، 25 نومبر۔ ہندوستان نے یہاں پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام تک شبھمن گل (52)، شریاس آئیر (75 ناٹ آؤٹ) اور رویندر جڈیجہ (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف اننگز کی بدولت 4 وکٹ پر 258 رن بنائے ہیں۔ ائیر 75 اور جڈیجہ 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کے نگراں کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شروعات خراب رہی اور 21 کے مجموعی اسکور پر مینک اگروال 13 رنز بنا کر کائل جیمیسن کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔بھارت نے 17 اوورز میں پچاس رنز مکمل کر لیے۔ شبھمن گل نے 81 گیندوں میں 5 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ یہ گل کے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی نصف سنچری تھی۔ بھارت کو دوسرا جھٹکا 82 کے مجموعی اسکور پر گل ( 52) کی صورت میں لگا۔ جیمیسن نے گل کو بولڈ کیا۔ ہندوستانی ٹیم کو تیسرا جھٹکا تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا کی صورت میں لگا۔پجارا 88 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ٹام ساؤتھی کی گیند پر ٹام بلنڈل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ بھارت کو چوتھا دھچکا کپتان اجنکیا رہانے کی صورت میں لگا جو کائل جیمیسن کی گیند پر 63 گیندوں پر 35 رنز بنانے کے بعد پلے ڈاؤن ہو گئے۔ گیند بلے کے اندرونی کنارے کو لے کر اسٹمپ پر جا لگی۔اس کے بعد جڈیجہ اور ائیر نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے اب تک 113 رنز جوڑے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے تین اور ٹیم سائودی نے ایک وکٹ حاصل کی۔دریںاثنا یووراج سنگھ کو اپنا آئیڈیل ماننے والے شبھمن کے ٹسٹ کریئر کی یہ چوتھی نصف سنچری ہے۔
اس سے قبل وہ آٹھ میچوں میں 31.84 کی اوسط سے 414 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اب تک 87 گیندوں میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگا چکے ہیں۔کیوی گیند بازوں کو میچ کے ابتدائی سیشن میں اپنی واحد کامیابی اوپنر مینک اگروال (13) کی وکٹ کی صورت میں ملی۔ وہ میڈیم پیسر کلے جیمسن کی آؤٹ سوئنگ ڈلیوری کو چھیڑنے کی کوشش میں ٹام بلنڈل کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ ہو گئے۔
مینک کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آنے والے چیتیشور پجارا نے دوسرے سرے پر کھڑے شھبمن گل کے ساتھ مل کر اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔ دونوں بلے بازوں نے لنچ تک مہمان گیند بازوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔اس سے قبل کپتان اجنکیا رہانے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کے لیے موزوں سمجھی جانے والی پچ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں تین اسپنرز اور دو تیز گیند بازوں کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ زخمی لوکیش راہل کی جگہ ٹیم میں شامل شریس ایر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر نے ٹسٹ ڈیبیو میچ کھیلنے کے لیے ٹسٹ کیپ پہنا کر شریس ایئر کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے گواسکر نے شریس کو ٹسٹ کیپ پیش کی جسے شریس نے چوما اور یر دیکھنے کے بعد پہن لیا۔ گواسکر نے انہیں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعد میں ٹیم کے ارکان نے شریس کو ٹسٹ کیپ ملنے پر مبارکباد دی۔ کل وقتی کپتان وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت شرما اور رشبھ پنت کو پہلے ٹسٹ میں آرام دیا گیا ہے۔ گرین پارک گراؤنڈ میں کیویز کے خلاف ہندوستانی ٹیم اب تک ناقابل تسخیر رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف یہاں کھیلے گئے تین میچوں میں سے ہندوستان نے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا ہے۔