سلیم خان کی برتھ ڈے تقریب کی تصویر منظر عام پر آئی

ممبئی،25نومبر(ایم ملک)بالی ووڈ کے مشہوررائٹر سلیم خان نے 24 نومبر کو اپنا 86 واں یوم پیدائش منایا۔ اسی دوران اب اس جشن کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جسے اداکار سلمان خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔تصویر میں جہاں سلیم خان سامنے بیوی سلمیٰ اور بیٹے ارباز کے ساتھ بیٹھے ہیں وہیں پچھلی قطار میں ان کی بیٹی الویرا، اتل اگنی ہوتری، سہیل خان، ہیلن، بیٹی ارپیتا اور سلمان خان اور ان کے بھانجے اور بھانجیاں نظر آرہی ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تصویر میں سلمان کی بھانجی آیت ان کی گود میں ہیں اور ان کے کان کھینچ رہی ہیں۔ وہیں اس تصویر میں ٹیبل پر رکھے دو برتھ ڈے کیک بھی نظر آ رہے ہیں۔سلمان کی فیملی کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر سب کی توجہ مبذول کر رہی ہے۔ مداح اسے بہت پسند کر رہے ہیں اور اس پر شدید ردعمل بھی دے رہے ہیں۔سلیم خان بالی ووڈ کے مشہور اداکار/ پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر ہیں۔ سلیم خان نے کئی کامیاب فلموں کی کہانیاں لکھی ہیں جن میں دو بھائی، زنجیر، پتھر کے پھول وغیرہ شامل ہیں۔ 1964 میں انہیں ایک برہمن لڑکی سشیلا چرک سے پیار ہو گیا۔ سلیم نے سشیلا سے شادی بھی کر لی۔ شادی کے بعد سشیلا نے اپنا نام بدل کر سلمیٰ رکھ لیا۔ اس کے بعد سال 1981 میں سلمان خان کے والد سلیم خان نے اداکارہ ہیلن سے دوسری شادی کی۔
تاہم اس وقت سلیم خان کی پہلی بیوی سلمیٰ اور ان کے بچے سلیم اور ہیلن کی شادی کے خلاف تھے لیکن سلیم نے سب کے خلاف جا کر ہیلن سے شادی کر لی۔ وقت گزرنے کے ساتھ، سلیم کی پہلی بیوی اور بچوں نے ہیلن کو اپنالیا اور آج وہ انہیں اپنی سگی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں۔