شنگھائی میں کورونا انفیکشن کے تین کیسز سامنے آنے کے بعد اسکول بند، پروازیں منسوخ

بیجنگ، 26 نومبر ۔ جمعہ کو چینی شہر شنگھائی میں کورونا انفیکشن کے تین کیسز سامنے آنے کے بعد کئی اسکول بند کر دیے گئے ہیں اور بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
شنگھائی ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرہ تینوں افراد دوست ہیں جنہوں نے گزشتہ ہفتے سوزو شہر کا ایک ساتھ سفر کیا تھا۔ ان معاملات کے پیش نظر شنگھائی کے دو بڑے ہوائی اڈوں سے پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ شنگھائی حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہر سے متعلق ہر قسم کے پیکج ٹورس کو بھی منسوخ کر دیا جائے۔ شنگھائی انسداد کورونا ماہرین کی ٹاسک فورس کے سر براہ زانگ وین ہونگ نے کہا کہ چین کو ڈائنامک زیرو کووڈ سے بہت سارے تجربے ہوئے ہیں ، اسی لئے ہماری پالیسی نہیں بدلے گی ۔ انہوں نے چیلنج کیا ہے کہ مستقبل میں یہ پھر ایک خطرناک بیماری کی شکل میں ابھر سکتی ہے۔