صدر-نائب صدر نے گرو نانک دیو پرکاش پرب کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی، 19 نومبر ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے جمعہ کو گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی۔
صدر کووند نے ٹویٹ کیا، ’’گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے پرمسرت موقع پر، میں تمام ہم وطنوں، خاص کر سکھ برادری کے بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آئیے ہم سب گرو نانک دیو جی کے بتائے ہوئے’نامجپو، کرت کرو، وند چھکو‘ کے راستے پر چلیں اور اپنے طرز عمل میں ان کی تعلیمات پر عمل کریں۔
نائب صدر نائیڈو نے ٹویٹ کیا اور کہا، ’’سکھ فرقے کے بانی گرو نانک دیو جی کے پرکاش پرب کے پرمسرت موقع پر نیک خواہشات! گرو نانک دیو جی نے جو روحانیت کا راستہ دکھایا ہے وہ انسانیت کی بے لوث خدمت کا راستہ ہے۔ رحم، ہمدردی، پیار اور سچائی کا راستہ ہے، جو ہمیں ایک انسانیت، منصفانہ اور ہم آہنگ معاشرے کی تعمیر کے لیے تحریک دیتا ہے۔‘‘