عرفان پٹھان نے ایشان کشن کی تعریف کی، کہا- وہ زبردست ہیٹر ہیں

نئی دہلی، 29 نومبر ۔سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے بلے باز ایشان کشن کی تعریف کرتے ہوئے انہیں زبردست ہیٹر قرار دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کشن کاکم از کم دس سال کا کرکٹ کیریئر اچھا ہو سکتاہے۔عرفان نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جنہیں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 سے پہلے فرنچائزی کے ذریعہ ری ٹین کیا جا سکتا ہے ، اور ممبئی انڈینس میں سے ایشان کشن ان کی پسند تھے ۔ اسٹار اسپورٹس کے شو گیم پلان – آئی پی ایل ریٹینشن اسپیشل میں عرفان پٹھان نے کہا، “ممبئی انڈینس جن کھلاڑیوں کو ری ٹین کر سکتی ہے وہ روہت شرما نمبر ایک، جسپریت بمراہ نمبر دو،تیسرے نمبر پر کیرون پولارڈ اور چوتھے نمبر پر ایشان کشن ہیں۔
ان کی عمر 23 سال ہے اور انہوں نے جو کچھ بھی کیا اور جو کچھ حاصل کیا وہ شاندار ہے۔”جب ٹاپ آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ہونے کی بات آتی ہے، تو آپ یقینی طور پر ایشان کشن میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں کیونکہ وہ ایک زبردست ہیٹر ہیںاور اس کے پاس کر کٹ کے اچھی سطح کے کم سے کم دس سال ہوں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی طرف سے تمام فرنچائزز کو بھیجے گئے ایک میل میں قواعد باضابطہ طور پر بتائے گئے تھے اور تمام ٹیموں کے لیے تنخواہ پرس 90 کروڑ روپے مقرر کیا گیا تھا۔ یہ رقم آئی پی ایل 2021 کی نیلامی سے زیادہ ہے کیونکہ پرس اس وقت 85 کروڑ روپے تھا۔ آٹھ موجودہ فرنچائزز (سی ایس کے ،کے کے آر، آر سی بی، ممبئی انڈینس، دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلس، پنجاب کنگس اور سن رائزرس حیدرآباد) کو زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔آٹھ فرنچائز کے لیے، یہ اصول طے کیے گئے ہیں کہ وہ تین سے زیادہ ہندوستانیوں (کیپڈ/ان کیپڈ) کو نہیں رکھ سکتے۔ نیز وہ دو سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑیوں اور دو سے زیادہ غیر کیپڈ ہندوستانی کھلاڑیوں کو ری ٹین نہیں کر سکتے۔تاہم، دو نئی فرنچائز – لکھنؤ اور احمد آباد – کے لیے وہ دو سے زیادہ ہندوستانی کھلاڑیوں (کیپڈ/ان کیپڈ) کا انتخاب نہیں کر سکتے ہیں ۔ وہ ایک سے زیادہ غیر ملکی کھلاڑی اور ایک سے زیادہ ہندوستانی ان کیپڈ کھلاڑی نہیں لے سکتے۔