ملک میں کورنا وائرس کے 08 ہزار مریض

نئی دہلی، 29 نومبر۔ ملک میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 ہزار 309 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران ملک بھر میں کورونا کی وجہ سے 236 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد نو ہزار 905 ریکارڈ کی گئی۔
پورے ملک میں کیرالہ میں اب بھی سب سے زیادہ نئے کورونا مریض ہیں۔ پیر کی صبح تک گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیرالہ میں چار ہزار 350 نئے مریض پائے گئے ہیں۔ اس دوران اس ریاست میں کورونا سے کل 159 اموات درج کی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کی شرح 1.09 فیصد تھی۔ پچھلے 56 دنوں سے وائرس کی شرح دو فیصد سے نیچے ہے۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 3 ہزار 859 ایکٹو کیسز ہیں۔ اب تک تین کروڑ 40 لاکھ 8 ہزار 183 مریض کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.34 فیصد ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں 07.62 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ آئی سی ایم آر کے مطابق، اب تک کل 64 کروڑ، 02 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ ملک بھر میں 122 کروڑ، 41 لاکھ کورونا ویکسین دی گئی ہیں۔