وی آئی پی پارٹی کے ایم ایل اے مسافر پاسوان کا انتقال

پٹنہ ، 25 نومبر۔ وکاس انسان پارٹی (وی ا?ئی پی)کے مظفر پور ضلع کے بوچاہن اسمبلی سے ایم ایل اے مسافر پاسوان کا ا?ج صبح انتقال ہوگیا۔مسافر پاسوان جو طویل عرصے سے بیمار تھے، دہلی کے گنگا رام اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مسافر پاسوان مظفر پور کی بوچاہن سیٹ سے ایم ایل اے تھے۔ وی ا?ئی پی پارٹی کے صدر مکیش سہنی نے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت ریاست کے تمام لیڈروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کی موت کی وجہ سے ا?ج بہار قانون ساز کونسل کے ڈیجیٹل ہاو?س کے افتتاح کا پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔