ہیکسم برطانیہ کا دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والوں کا علاقہ قرار

لندن،۲۷؍نومبر- نارتھمبرلینڈ کے ہیکسم نیرواں سال برطانیہ کو دنیا میں سب سے زیادہ خوش رہنے والوں کاعلاقہ قراردیاہے ،ہیپی ایٹ ہوم انڈیکس گزشتہ 10 سال سے سب سے زیادہ خوش رہنے والے ممالک کا تعین کررہا ہے ،اس نے برطانیہ کو سب سے زیادہ خوش رہنے والوں کاملک قرار دینے سے قبل پورے برطانیہ سے 21,000افراد سے ان کی زندگی کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں سوالات کئے ،انڈیکس میں خوشیوں کی جانچ رائٹ موو و نے مرتب کیا ہے اور اس میں دوستانہ رویئے اور کمیونٹی کا جذبہ شامل ہے ،اس میں لوگوں سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود کو فطرت اور سبز مقامات، لوگوں کی مہارت کومقامی طورپر ڈیولپ کے مواقع ،شہری سہولتوں ،جن میں اسکول، ریسٹورنٹس ،دکانوں اورکھیلوں کی سہولتوں کے بارے میں سوالات کئے گئے تھے۔
اس سے قبل ہیکسم کا مارکیٹ ٹائون 2019 کے انڈیکس میں سرفہرست تھا۔کارنوال میں سینٹ St Ives جو گزشتہ سال سرفہرست اس سال رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر رہا۔
ہیکسم میں ایک مکان کی اوسط قیمت 297,088پونڈ تھی جو کہ لندن کے سرسبز نواحی علاقے رچمنڈ کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہے ،ہیکسم میں مکانوں کی طلب کردہ قیمت پورے برطانیہ کے اوسط 342,401پونڈ سے بہت کم تھا،
ہیکسم کے میئر ڈیریک کینیڈی نے کہا کہ ہیکسم کو برطانیہ کا سب سے زیادہ خوش باش لوگوں کا درجہ ملنا بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہیکسم ایک چھوٹا ساشہر ہے لیکن اس کے تاریخ بہت عظیم ہے ہیکسم ایبے اور دوسری تاریخی عمارتیں اور ہماری مارکیٹیں 800 سالہ پرانی ہیں۔ ہیکسم میں اینڈریو کائولسن کی ڈائریکٹر آئلسا ماتھر نے بتایا کہ آخری 12 ماہ بہت توجہ طلب ہیں کیونکہ لوگ اپنی زندگیوں سے باہر نکلنا چاہتے ہیں اپنی فیملی کے قریب تر رہنا چاہتے ہیں اور شہر سے دیہی علاقے میں جانا چاہتے ہیں، انھوں نے بتایا کہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ہیکسم کے 38 فیصد خریداروں کاتعلق جنوبی برمنگھم سے تھا۔ انڈیکس میں نارتھ یارک شائر میں ہیروگیٹ کو اپنے وکٹورین قدیم ورثے ،باتک کی دکانوں اور سہ پہر کی چائے کے مقامات کی بنیاد پر تیسری پوزیشن حاصل ہوئی۔
اسٹرلنگ کو اسکاٹ لینڈ کا سب سے زیادہ خوش باش علاقہ قرار دیاگیاہے جبکہWells Llandrindod کو ویلز کا سب سے زیادہ خوش باش علاقہ قرار دیاگیاہے ،رائٹ موو کی اسٹڈی سے ظاہرہوا کہ ساحلی دیہات میں رہنے والے لوگ سب سے زیادہ خوش رہنے والے ہوتے ہیں۔ اسٹڈی سے ظاہرہواکہ گزشتہ سال کم وبیش 69 فیصد افراد مختلف علاقوں میں منتقل ہوئے اور ان میں سے64 فیصد اپنی موجودہ رہائش میں خوش ہیں۔ شہروں سے دیہی علاقوں میں منتقل ہونے والے 81 فیصد افراد نے بتایا کہ وہ اب اپنی موجودہ رہائش میں خود کو زیادہ خوش محسوس کرتے ہیں، رائٹ موو نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال 1.5 مکان فروخت ہوں گے۔رائٹ موو کی تیار کی گئی فہرست کے مطابق مکان کی اوسط طلب کی جانے والی قیمت اور طلب کردہ کرایہ کچھ یوں ہے، ہیکسم نارتھ ایسٹ میں مکان کی قیمت297,088 پونڈ اور کرایہ842 2 پونڈ،رچمنڈ 1,196,892 پونڈ اور کرایہ3,235 3 پونڈ ہیروگیٹ یارکشائر اور ہمبر مکان کی قیمت353,624, اورکرایہ1,163 4 پونڈ اور سائوتھ ایسٹ میں مکان525,906پونڈ اور کرایہ1,879 5 پونڈ ویسٹ مڈلینڈز میں مکان کی قیمت350,981 پونڈ اور کرایہ 1,203 پونڈ ووڈ برج ایسٹ انگلینڈ میں مکان کی قیمت427,542 پونڈ اور کرایہ1,129 14 پونڈ ،اسکاٹ لینڈ کے علاقے پرتھ میں مکان کی قیمت 167,160 پونڈ اورکرایہ 679 12 پونڈ۔