122.41 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

نئی دہلی، 29 نومبر۔ کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسی نیشن مہم کے تحت ملک میں اب 122 کروڑ 41 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کرچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 42.04 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، پیر کی صبح تک، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 137 کروڑ خوراکیں مفت دستیاب کرائی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 24 کروڑ، 61 لاکھ ویکسین کی خوراک موجود ہے۔