ملک بھر سے

احتجاج کے دوران پولیس کارروائی میں کسی کسان کی موت نہیں ہوئی: تومر

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 10 دسمبر ۔ مرکزی وزیربرائے زراعت و کسان بہبود نریندر سنگھ تومر نے جمعہ کو ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیا کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں کسی کسان کی موت نہیں ہوئی۔راجیہ سبھا میں دھیرج پرساد ساہو اور سنجے سنگھ کے ذریعہ پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج میں مرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو معاوضہ دینے کا معاملہ ریاستی حکومت سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج کے دوران پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں کسی کسان کی موت نہیں ہوئی۔ساہو نے ایک تحریری سوال میں پوچھا تھا کہ کیا حکومت کسانوں کے احتجاج کے دوران مرنے والے کسانوں کے خاندانوں کو روزگار یا مالی معاوضہ دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے یا اس کے لیے کوئی انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی جاننا چاہا کہ کیا حکومت ان کسانوں کے کنبہ کے افراد کو بھی سرکاری ملازمت فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔تومر نے کہا کہ مرنے والے کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا معاملہ ریاستی حکومت سے متعلق ہے۔

About the author

Taasir Newspaper