ریاست

بہار پنچایت انتخابات: آخری مرحلے کے ووٹنگ سے قبل قتل

Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 12 دسمبر۔ بہار میں پنچایت انتخابات کے ا?خری مرحلے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ اس دوران کئی اضلاع سے قتل ، تشدد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے واقعات بھی منظر عام پر ا? رہے ہیں۔ پولنگ کے ا?خری مرحلے سے عین قبل رات کو پٹنہ ضلع کے باڑھ میں ایک نو منتخب مکھیا اور انسپکٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

وہیں پٹنہ ضلع کے نوبت پور میں وارڈ ممبر کا قتل کر دیا گیا۔ نوبت پور تھانے کے لودی پور گاو?ں میں وارڈ ممبر سنجے کمار عرف سنجے ورما کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ سنجے ورما شادی تقریب میں جا رہے تھے۔منیر بلاک میں ایک مکھیا امیدوار کی اسکارپیو کار کو شرپسندوں نے جلا دیا۔
واضح ہو کہ باڑھ اور نوبت پور میں پہلے ہی انتخاب ہو چکے ہیں ، جبکہ منیر میں ا?ج ووٹنگ جاری ہے۔ مدھے پورہ میں بھی ایک وارڈ ممبر امیدوار کا انتخابی دشمنی میں قتل کر دیا گیا ہے۔ رتواڑہ او پی کے بڑگاو?ں پنچایت کا واقعہ ہے۔یہاں دو فریقوں کے درمیان شدید فائرنگ کی خبر ہے۔ فائرنگ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ واضح ہو کہ 11 ویں مرحلیکی ا?ج پولنگ صبح 7 بجے سے شروع ہو چکا ہے۔ جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔

About the author

Taasir Newspaper