ملک بھر سے

سینسیکس کی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے سات کی مارکیٹ کیپ میں 2.28 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ ۔

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی ، 12 دسمبر ۔ سینسیکس کی ٹاپ 10 کمپنیوں میں سے سات کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں گزشتہ ہفتے 2,28,367.09 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (RIL) اس اضافے میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والا تھا۔ اس کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی بینک ، انفوسس ، ایچ ڈی ایف سی ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، بجاج فائنانس اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی مارکیٹ ویلیویشن میں بھی اضافہ ہوا۔
ہفتے کے دوران ریلائینس کے مارکیٹ کیپ میں 1,35,204.46 کروڑ روپے اچھل کر16,62,776.63 کروڑ کود گیا اور ایچ ڈی ایف سی بینک کی جمع پونجی 5,125.39 کروڑاضافہ کے ساتھ8,43,528.19 کروڑ روپے پہنچ گیا ۔وہیںانفوسس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 9,988.16 کروڑ کااضافہ ہوکر7,39,607.12 کروڑ روپے ہوگیا۔
اس کے ساتھ ہی آئی سی آئی سی آئی بینک کی مارکیٹ پوزیشن 28,817.13 کروڑ روپے بڑھ کر 5,26,170.49 کروڑ روپے ہوگئی۔ HDFC کا مارکیٹ کیپ 7,050.11 کروڑ روپے بڑھ کر 5,08,612.95 کروڑ روپے اور بجاج فائنانس کا 22,993.93 کروڑ روپے بڑھ کر 4,49,747.2 کروڑ روپے ہو گیا، جبکہ SBI کا مارکیٹ کیپ 19,187.91 کروڑ روپے بڑھ کر 4,41,500.53 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس کے برعکس ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (TCS) کا مارکیٹ کیپ ہفتے کے دوران 1146.7 کروڑ گھٹ کر 13,45,178.53 کروڑ پر آ گیا، اور ہندوستان یونی لیور کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2,396 کروڑ روپے کے نقصان کے ساتھ 5,48,136.15 ملین روپے ہو گئی، جبکہ بھارتی ایئرٹیل کی مارکیٹ کیپٹل کروڑ سے 4,256.32 گھٹ کر 3,90,263.46 کروڑ روپے رہ گیا۔

About the author

Taasir Newspaper