سیاست

ممتا بنرجی کے نیپال سفر کو وزارت خارجہ نے نہیں دی اجازت

Written by Taasir Newspaper

کولکاتہ ، 10 دسمبر ۔ روم کے بعد وزارت خارجہ نے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو نیپال جانے کی اجازت نہیں دی ہے۔ اجازت نہ دینے کی وجہ کورونا کے نئے ویرینٹ کو بتائی گئی ہے۔ ممتا کو نیپال میں ایک جلسہ عام سے خطاب کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔سیکریٹریٹ کے ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو جمعہ کو نیپال کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونا تھا لیکن وزارت خارجہ کی طرف سے اجازت نہ ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جا سکیں۔ بتایا گیا کہ نیپالی کانگریس کی جانب سے موصول ہونے والے دعوت نامے پر وزارت خارجہ سے اجازت مانگی گئی تھی، لیکن وزارت خارجہ سے اجازت نہیں ملنے کی وجہ سے وہ نہیں جاسکی ہیں۔ اس خط میں اجازت نہ دینے کی وجہ کورونا کے نئے ویریئنٹ کو بتایا گیا ہے۔جمعہ کی صبح ریاستی سکریٹریٹ میں وزارت خارجہ کا خط پہنچا ہے جس میں ممتا کو نیپال کے سفر پر جانے کی اجازت نہیں دینے کی جانکاری دی گئی ہے۔ مانا جارہا ہے کہ اس مدعے کو لے کر بھی مرکزی حکومت کے ساتھ ترنمول کانگریس کا ٹکراؤ نئے سرے شروع ہوسکتی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper