بندیل کھنڈ میں آبپاشی کیلئے ہر کھیت میں پانی پہنچے گا:شیوراج

بھوپال،10 دسمبر ۔ وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی نے بندیل کھنڈ کو 44 ہزار 605 کروڑ روپے کی بڑی سوغات کین-بیتوا لنک پروجیکٹ کے طو رپر دی ہے۔ یہ بندیل کھنڈ کی ترقی کے لئے بے مثال کام ہے۔ اس پروجیکٹ سے بندیل کھنڈ کے ہر کھیت کو پانی ملے گا ، اس سے یہاں 8 لاکھ 11ہزار ہیکٹر رقبے میں آبپاشی ہوگی اور 62 لاکھ افراد کو پینے کا پانی ملے گا۔وزیر اعلیٰ چوہان نے آج ساگر میں 221 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور بھومی پوجن کیا۔ اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ راج بہادر سنگھ، ممبر اسمبلی شیلندر جین، پردیپ لاریا وغیرہ موجود تھے۔وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ میں ساگر میں تقریباً ایک ہزار کروڑ روپے کے کام کروائے جارہے ہیں اس سے ساگر شہرکی تصویر بدل جائے گی یہ اندور جیسا اسمارٹ شہربن جائے گا۔ لاکھا بنجارہ جھیل سے پرانے ساگر تک بننے والا ایلیویٹیڈ کاریڈور پرانے اور نئے ساگر کو جوڑے گا آئندہ اسے میڈیکل کالج تک بڑھایا جائے گا۔ شہر میں 12 کروڑ روپے کی لاگت سے آڈیٹوریم بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ترقی کے مختلف کام کروائے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ چوہان نے کہاکہ ریاست میں خواتین خود امدادی گروپوں کو مستحکم بناکر ہر بہن کی ماہانہ آمدنی دس ہزار روپے کئے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شہری خواتین کو بھی گزر معاش مشن سے جوڑا جارہا ہے۔ خود امدادی گروپوں کو مختلف پیش رفتوں کے لئے پیسے کے انتظام کے ساتھ ہی ان کی مصنوعات کی پیکنگ اور مارکیٹنگ کا انتظام بھی کیاجارہا ہے۔وزیر اعلیٰ چوہان نے کہاکہ وزیر اعظم سیلف فنڈ اسکیم میں ساگر ریاست میں اولین ہے یہاں 8ہزار اسٹریٹ دس دس ہزار روپے بلا سود قرض سرکار کے ذریعہ دلوایا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ چوہان نے کہاکہ ہمارے سابق سی ڈی ایس آنجہانی جنرل بپن راوت عظیم بہادر اور مجاہد تھے ایسے افراد صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں میں ان کے چرنوں میں پرنام کرتے ہوئے گلہائے عقیدت نذر کرتا ہوں۔ پروگرام میں موجود سبھی لوگوں نے د ومنٹ خاموش رہ کر آنجہانی بپن راوت کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر تعمیرات عامہ، گھریلو اور دیہی صنعت گوپال بھارگو نے کہاکہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ بندیل کھنڈ کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا اس کے لئے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان اظہار تشکر کے قابل ہیں۔ بیتوا ترقی کی ندی ہے۔ ساگر اسمارٹ سٹی کا کام شہر کو نئی شکل فراہم کرے گا۔ لاکھا جھیل کوپاک صاف کرنے کا کام اہم ہے۔
وزیر شہری ترقیات ورہائشات بھوپندر سنگھ نے کہا کہ کین-بیتوا لنک پروجیکٹ بندیل کھنڈ کی تصویربدلے گا اس سے پورا بندیل کھنڈ کی ترقی اور خوشحالی ہوگی۔ ہماری سرکار نے ساگر میں میڈیکل کالج شروع کرنے اور ساگر یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی اعلان کروانے کا کام کیا۔ ساگر میں ایلیویٹیڈ کاریڈور کا کام اہم ہے اس کا دوسرا فیس بھی شروع ہوگا۔
وزیر ریوینیواور نقل وحمل گووند سنگھ راجپوت نے کہاکہ ساگر میں میڈیکل کالج کی طویل وقت سے مانگ تھی۔وزیر اعلیٰ چوہان نے اس مانگ کو پورا کیا۔ کورونا کے دور میں کورونا مریضوں کے علاج میں اس میڈیکل کالج نے اہم کردار نبھایا۔ وزیر اعلیٰ چوہان کے ذریعہ ساگر میں چہار سو ترقی کے لئے مختلف کام کروائے جارہے ہیں اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیر اعلیٰ چوہان نے جائے پروگرام پر14 کروڑ 35 لاکھ روپے لاگت کے ا?ڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے 75 کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے ایلیویٹیڈ کاریڈور کے کام ، 66 کروڑ 88 لاکھ کے بندیل کھنڈ کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر کے کام، 20 کروڑ 32 لاکھ کے سٹی گورنینس سینٹر اور 8 زونل سٹیزن فیسیلٹیشن سینٹر کے کام ، 16 کروڑ 36 لاکھ روپے کے ٹرانسپورٹ نگر او رمیکینیکس کامپلیکس کے کام ، 8 کروڑ 2 لاکھ ڈیری انصرام کے کام، 4 کروڑ 88 لاکھ کے فائر اسٹیشن بلڈنگ تعمیر کام، 4 کروڑ 28لاکھ کے 6مکتی دھاموں کے اپ گریڈیشن کے کام، 3 کروڑ 83 لاکھ کے بزرگ ا?شرم تعمیر کام، 3 کروڑ 10 لاکھ کے ہیریٹیج کنزرویشن اور ریسٹوریشن کے کام، 2 کروڑ 77 لاکھ کے سی ایم رائز اسکول ، اسکیم کے تحت ایم ایل بی اسکول بازیابی کام اور 83 لاکھ روپے کے مٹیریل ریکوری فیسیلٹی کے تعمیری کام کا بھومی پوجن کیا۔
وزیر اعلیٰ چوہان نے جائے پروگرام پر گزرمعاش مشن کے تحت سون چریا اتسو کا افتتاح کیا۔ اور خاتون خودامدادی گروپ کی مصنوعات کا معائنہ کرکے تعریف کی انہوں نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کی اپ ڈیٹ صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے مختلف اسکیموں کے ضرورت مندوں کے فائدے بھی تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ چوہان نے کنیا پوجن اور شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ پروگرام کے ا?خر میں وزیر اعلیٰ چوہان نے سبھی کو بندیل کھنڈ کو ا?گے بڑھانے کا عزم کروایا۔