عہدیدار کمپلیکس کے تعمیرکام تیزی سے مکمل کریں:رائو

حیدرآباد،10 ،دسمبر۔وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کاکام جلد مکمل کرکے عوام کیلئے پیش کریں۔وزیراعلی کے سی آرنے آج ریاستی وزراءوعہدیداروں کے ساتھ نئے سکریٹریٹ کیمپس کے تعمیری کاموں کاجائزہ لیا۔انہوں نے مختلف عمارتوں کے تعمیری مراحل پرعہدیداروں سے معلومات حاصل کیں۔وزیراعلی نے شخصی طورپرتعمیری کاموں کامشاہدہ کرکے بعض تجاویزپیش کیں۔انہوں نے کام کی تیزرفتاری پراطمینان کااظہارکیا۔وزیراعلی نے وزیرعمارات وشوارع وی پرشانت ریڈی اوردیگرعہدیداروں کوتعمیری کاموں کی رفتارپرمبارکبادپیش کی۔وزیراعلی کوبتایاگیاکہ کمپلیکس کاکام اختتامی مراحل میں ہے۔وزیراعلی نے آراینڈبی عہدیداروں وتعمیری کام میں مشغول کمپنی نمائندوں سے بات کی۔وزیراعلی نے کمپلیکس میں وزراء کے چیمبرس،پارکنگ ایریا،سکریٹریزاوروی آئی پیزکے چیمبرس کامعائنہ کرتے ہوئے بعض تجاویزپیش کیں۔انہوں نے گراؤنڈ فلورکامکمل معائنہ کیااورفرسٹ فلورپرجاری کاموں کا بذات خودجائزہ لیا۔انہوں نے عمارت کے الیویشن کیلئے انجنیئرس کو تجاویز پیش کیں۔عہدیداروں نے عمارت کے ڈیکوریشن کے سلسلہ میں استعمال کئے جانے والے اشیاءکاوزیراعلی کومشاہدہ کرایا جن میں گرانائیٹس،لائیٹس اورنمائشی اشیاءشامل ہیں، جن کے ذریعہ عمارت کی خوبصورت میں اضافہ ہوگا۔وزیرتعلیم سبیتااندراریڈی اوردوسروں سے بعض تعمیری کاموں کے سلسلہ میں مشورہ لیا۔
انہوں نے سکریٹریٹ کے درمیان تعمیر کئے جانے والے واٹرفاؤنٹین کے پلان کاجائزہ لیا۔وزیراعلی نے کہاکہ کاموں کی رفتار کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی برقرار رکھا جائے۔نیاسکریٹریٹ ملک کی ایک خوبصورت عمارت ہونی چاہئے اور جس پرسارے ملک کوفخرحاصل ہو۔وزیراعلی کے ہمراہ ریاستی وزراء پرشانت ریڈی،سبیتااندراریڈی،رکن اسمبلی جیون ریڈی، چیف سکریٹری سومیش کمار،انجنیئرانچیف گنپتی ریڈی،حکومت کے مشیر سدھاکرتیجاکے علاوہ پولیس اوردیگرمحکمہ جات کے عہدیدار موجود تھے۔