نروتم مشرا نے ممتاز بنرجی پر سادھا نشانہ

بھوپال،یکم 2 ۔ اترپردیش میں جلد ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی سرگرمی تیز ہوگئی ہے۔
برسراقتدار بی جے پی کو ہرانے کے لئے اپوزیشن جماعت پوری طاقت لگا رہی ہے۔ پارٹی اتحاد کو لیکر بھی سیاسی بیان بازی خوب ہورہی ہے۔ اس درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کانگریس قیادت والی یو پی اے جماعت پر چٹکی لی ہے۔وزیر نروتم مشرا نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس پر جم کر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی قرض معافی اور بے روزگاروں کو روزگار دینے کے نام پر دھوکہ دینے والی کانگریس نے اقتدار کے لئے ہمیشہ سے عوام کو بے وقوف بنانے کا ہی کام کیا ہے۔
اسی وجہ سے آج کانگریس قیادت والی یو پی اے ٹیم اس کا ساتھ چھوڑ کر جارہی ہے۔ انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ نہ بوآ ساتھ، نہ ببوا ساتھ، نہ ممتا دی دی ساتھ، نہ شرد پوار ساتھ۔ پھر بھی کپل سبل کانگریس کو یوپی اے کی آتما (روح بتا رہے ہیں۔
جب تمام جماعتیں ساتھ چھوڑ رہی ہیں، تو بغیر جسم کے یہ ’روح‘ اب پریت آتما بن کر ہی گھومے گی۔ ممتا بنرجی نے قومی گیت کی توہین کرکے ملک اور رویندر ناتھ ٹیگور کی توہین کی ہے۔یوپی اے میں کئی ایسے لوگ ہیں جو بھارت بدنام، فوج بدنام، ویکسین بدنام کے نعرے لگاتے گھومتے ہیں اور ہمیشہ ٹکڑے- ٹکڑے گینگ کی حمایت کرتے ہیں۔ اس دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ممبئی دورے پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر مشرا نے کہا کہ ممتا دیدی سدھی ونائک جارہی ہیں، کمل ناتھ جی ہنومان چالیسا پڑ رہے ہیں، کیجریوال جی تیرتھ یاترا کروا رہے ہیں۔ راہل جی کشمیری پنڈت بن رہے ہیں۔ ملک کو اور کتنے اچھے دن چاہئے۔