کورونا سے جنگ:ملک میں 125.75کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

نئی دہلی ، 3 دسمبر ۔ کورونا کے خلاف جنگ میں مؤثر ویکسینیشن مہم کے تحت ملک میں اب تک 125 کروڑ 75 لاکھ ویکسین کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں تقریباً 73.67 لاکھ ویکسین لگائی گئیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 138 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں کے پاس اب بھی 22 کروڑ ، 5 لاکھ ویکسین کی خوراکیں ہیں۔