کورونا سے جنگ: ملک میں اب تک 132.93 کروڑ ویکسین لگائے گئے

نئی دہلی ، 12 دسمبر۔ کورونا کے خلاف جنگ میں موثر ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 89 لاکھ کے قریب ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ ملک میں اب تک 132.93 کروڑ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق، اتوار کی صبح تک ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ویکسین کی 140 کروڑ خوراکیں مفت فراہم کی گئی ہیں۔ ریاستوں میں اب بھی 17.93 کروڑ ویکسین کی خوراکیں موجود ہیں۔