گلین میکسویل ہوسکتے ہیںآر سی بی کے کپتان

نئی دہلی ،03 ؍دسمبر- آئی پی ایل 2022 سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو اپنا نیا کپتان مل جائے گا۔ وراٹ کوہلی کے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد ٹیم کے نئے کپتان کو لے کر بات چیت جاری ہے۔ حال ہی میں آر سی بی نے وراٹ کوہلی، گلین میکسویل اور محمد سراج کو برقرار رکھا ہے۔
ایسے میں یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ اگلے سیزن میں ٹیم کی کپتانی سینئر کھلاڑی گلین میکسویل کو سونپی جا سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینیئل ویٹوری نے بھی اس حوالے سے بڑی بات کہہ دی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہو سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر ڈینیئل ویٹوری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی پی ایل کے اگلے سیزن میں رائل چیلنجرز کی کپتانی کی ذمہ داری آل راؤنڈر گلین میکسویل کو دی جائے گی۔ ان کا ماننا ہے کہ میکسویل نے بگ بیش لیگ میں ملبورن اسٹار کی کپتانی کی ہے اور ان کے پاس اس کا اچھا تجربہ ہے۔ دریںاثنا ۔ میٹنگ کے 24نکاتی ایجنڈے میں مستقبل کے دورے کے شیڈول کے بارے میں اپ ڈیٹس بھی شامل ہے ۔ جس میں اس پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ اومیکرون ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اس بارے میں چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
اس نئے ویرینٹ کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی ہے۔ ٹیم انڈیا 9 دسمبر کو جوہانسبرگ کے لیے روانہ ہونے والی ہے لیکن ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ دورہ ہوگا یا نہیں۔ ہندوستانی ٹیم کو سات ہفتوں کے دورے پر تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہیں۔ یہ سلسلہ میٹنگ کے سرکاری ایجنڈے میں نہیں ہے لیکن مستقبل کے دورے کے شیڈول پر بات چیت کے دوران یہ بات زیر بحث آسکتی ہے۔ ستمبر میں دورہ انگلینڈ پر ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں 2-1 سے آگے تھی لیکن ٹیم ببل میں کورونا کیس کے بعد آخری ٹیسٹ نہیں کھیلی تھی جو اب جولائی 2022 میں ہوگا۔ انڈیا اے ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ میں ہے اور اسے واپس نہیں بلایا گیا ہے۔بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی جو اپنا سوواں ٹیسٹ کھیلنے والے ہیں، نے معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم انتظامیہ بورڈ سے رابطے میں ہے اور چند دنوں میں تصویر واضح ہو جائے گی۔