گنا میں نامعلوم لوگوں نے بزرگ کو ماری گولی۔ موت

گنا، 11 دسمبر۔ضلع کے بموری علاقے میں جھونپڑی میں سو رہے ایک بزرگ کو نامعلوم لوگوں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ نامعلوم لوگوں نے انہیں نام سے پکارا۔ جیسے ہی وہ گھر سے باہر ا?ئے، حملہ ا?وروں نے انہیں گولی مار دی۔ پولیس نے نامعلوم ملزم پر قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ ادھر ضلع اسپتال میں لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کر لاش کو رشتہ داروں کو سپرد کر دیا گیا۔

معاملہ تارا پور گاو?ں کا ہے۔ جمڈیرا کے رہنے والے سوہا لال باریلا (52) نے تاراپور میں بٹیا سے زمین لی ہوئی ہے۔ وہ اپنی بیوی سیوی بائی کے ساتھ کھیت پر ہی جھوپڑی بنا کر رہتے تھے۔ مہلوک کے بیٹے ڈیما نے بتایا کہ جمعہ – ہفتہ کی درمیانی رات موٹر سائیکل سے کچھ لوگ ا?ئے اور انہیں نام سے بلایا کہ سوہالال ہے کیا۔ ا?واز سن کر وہ باہر ا?ئے تو انہیں گولی مار دی گئی۔ گولی ان کے سینے میں لگی، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ گولی مار کر ملزم فرار ہوگئے۔ ان کی بیوی نے وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی اور گھر والوں کو جانکاری دی۔
موقع پر ان کا بیٹا پہنچ گیا، لیکن تب تک ان کی موت ہوچکی تھی۔ فوراً پولیس کو اطلاع دی گئی۔ موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو ضلع اسپتال بھجوایا۔گھر والوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ سرسی تھانہ انچارج کرپالال سنگھ پریہار نے بتایا کہ جمعہ – ہفتہ کی دیر رات کی یہ واردات ہے۔ سوہالال کو نامعلوم ملزم نے گولی مار دی، جس سے ان کی موت ہوگئی۔ پولیس نے نامعلوم ملزم پر قتل کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے اپنی جانچ بھی شروع کر دی ہے اور ملزمان کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔