کھیل

آئی ایس ایل: جمشید پور کے سامنے ممبئی کا چیلنج

Written by Taasir Newspaper

گوا، 20 جنوری۔ ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) 2021-22کی دو ہیوی ویٹ ٹیمیں جمشید پور ایف سی اور ممبئی سٹی ایف سی جمعہ کو بیمبولین واقع جی ایم سی ایتھیلیٹک اسٹیڈیم میں جب آپس میں مقابل ہوں گی تو سنسنی خیز ہائی وولٹیج فٹ بال کی گارنٹی طے ہے۔
حیدرآباد کے خلاف جمشید پور کا میچ ملتوی کر دیا گیا تھا لیکن ٹیم گزشتہ چھ میچوں سے ناقابل شکست چل رہی ہے۔ جمشید پور نے اپنے آخری میچ میں ایسٹ بنگال کو شکست دی۔ کوچ اوون کوئل کی ٹیم 11 میچوں میں 19 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔ ممبئی کے خلاف جیت نہ صرف انہیں ٹاپ پر لے جائے گی بلکہ وہ پچھلی شکست کا حساب بھی چکائیں گے۔ ٹاپ رینک والی کیرالہ بلاسٹرس کے پاس 20 پوائنٹس ہیں لیکن اے ٹی کے موہن بگان کے خلاف ان کا میچ آج شام نہیں کھیلا جائے گا کیونکہ اسے ملتوی کردیا گیا ہے، اس لیے جمشید پور کے پاس ٹاپ پر جانے کا سنہری موقع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیزن کے پہلے مرحلے میں ممبئی نے 4-2 سے کامیابی حاصل کی، لیکن جمشید پور پہلے ہاف میں 0-3 سے پیچھے رہ جانے کے بعد زبر دست جدو جہد کیا تھا ۔اس طرح جمشید پور کے پاس کل ممبئی سے حساب برابر کرنے کا موقع ہوگا۔ جمشید پور نے جنوری کی ٹرانسفر ونڈو میں مشرقی بنگال سے اسٹرائیکر ڈینیل چیمہ چکو کو ایسٹ بنگال سے حاصل کرکے اپنی فرنٹ لائن کو مضبوط کیا ہے۔ چیمہ نے ایسٹ بنگال کے لیے دس میچوں میں دو گول کیے ہیں۔ ایشان پنڈتا ریڈ اینڈ گولڈ بریگیڈ کے خلاف فاتحانہ گول کر کے جمشید پور کے لیے سپر سب ثابت ہو رہے ہیں۔ یہ ایشان کا ہیرو آئی ایس ایل میں چھٹا گول تھا ۔ اور اس نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اپنے تمام چھ گول کیے ہیں اور یہ سبھی 80 منٹ کے بعد آئے ہیں۔ وہیں ممبئی کی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے ہنگامہ آرائی سے گزر رہی ہے۔ وہ پچھلے پانچ میچ جیتنے سے دور ہے اور ٹاپ سے کھسک کر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ممبئی کے 11 میچوں میں 17 پوائنٹس ہیں۔
انگلش کوچ ڈیس بکنگھم کی ٹیم کمزور ڈفینس لائن کو لے کر نبرد آزما ہے۔ اسی لیے ناقص دفاع موجودہ چیمپئنز کے لیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ ممبئی سٹی نے اس سیزن میں 20 گول کیے ہیں اور ہیرو آئی ایس ایل 20-21 کے لیگ مرحلے میں 18 گول کا ہندسہ عبور کیا ہے۔بکنگھم نے کہا، “ہم ایک بار پھر اچھے کھیل کی امید کر رہے ہیں۔ پچھلی بار ہم نے ان کے خلاف اچھی شروعات کی تھی، لیکن وہ واپس آئے اور میچ 4-2 سے ختم ہوا۔ ان کی ٹیم میں واقعی اچھے کھلاڑی ہیںاور ایک بہترین کوچ ہے۔ ایسا فٹ بال کھیلنے کی ضرورت ہے ۔ جیسی ہم نے ابتدائی 4-5میچوں میں کھیل کا مظاہرہ کیا تھا ۔

About the author

Taasir Newspaper