Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

کھیل

ایسٹ بنگال نے فتح کا مزہ چکھا، گوا کو ہرایا

Written by Taasir Newspaper

گوا، 20 جنوری ۔ ایف سی گوا کو دو غلطیوں کی وجہ سے ہارکا سامنا کرنا پڑا اور ایسٹ بنگال کو ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) 2021-22 میں طویل انتظار کے بعد فتح کا مزہ چکھنے کا موقع ملا۔ فارورڈ مہیش نورم سنگھ کے دو گول کی مدد سے ریڈ اور گولڈ بریگیڈ نے بدھ کو بامبولن کے جی ایم سی ایتھلیٹک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچ میں ایف سی گوا کو 2-1 سے شکست دی۔ مہیش کو دو گول کرنے پر ہیرو آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مشرقی بنگال کے لیے نئے کوچ ماریو رویرا کا میدان میں آنا خوش قسمتی کی بات تھی کیونکہ انھوں نے طویل انتظار کے بعد کل 15 میچ جیتے (گزشتہ سیزن میں چار اور اس سیزن میں 11)۔ ہیرو آئی ایس ایل 21-22 میں اپنی پہلی جیت کے ساتھ، مشرقی بنگال دس ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل کے نیچے سے ایک مقام اوپر چلا گیا ہے۔ ان کے 12 میچوں میں ایک جیت اور چھ ڈرا کے ساتھ نو پوائنٹس ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پانچویں شکست کے بعد گوا ایک مقام گر کر نویں نمبر پر آ گیا ہے۔ ہندوستانی کوچ ڈیرک پریرا کی ٹیم کے 12 میچوں میں تین جیت اور چار ڈرا سے 13 پوائنٹس ہیں۔میچ کا پہلا گول نویں منٹ میں ہوا جب مہیش نے گوا کی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرقی بنگال کو 1-0 سے آگے کردیا۔37 ویں منٹ میں البرٹو نوگویرا نے عمدہ گول کرکے گوا کو 1-1 سے برابر کردیا۔ 42ویں منٹ میں مہیش نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے ریڈ اینڈ گولڈ بریگیڈ کو دوبارہ 2-1 سے آگے کردیا۔
اس بار بھی ایسٹ بنگال فارورڈ نے گوا کی دفاعی غلطی کا فائدہ اٹھایا۔ گوا کے محافظ انور علی نے گول لائن کے قریب سے غلط سمت میں پاس دیا۔ باکس کے اندر موجود مہیش نے گیند کو درمیان میں روکا اور ایک بار پھر ایک سخت لیفٹ فوٹر شاٹ مارا اور گیند کراس بار کے نیچے گول لائن کو عبور کر کے باہر آگئی جسے ریفری آدتیہ پورکیاستھ نے سگنل ملنے پر گول قرار دیدیا۔

About the author

Taasir Newspaper